آشوپ چشم کا پھیلاؤ تیز ، ہسپتالوں میں رش بڑھنے لگا

Sep 12, 2023 | 15:54:PM
 آشوپ چشم کا پھیلاؤ تیز ، ہسپتالوں میں رش بڑھنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل اشرف)شہر قائد میں آشوپ چشم کا پھیلاؤ تیز ، ہسپتالوں میں رش بڑھنے لگا۔

میڈیکل اسٹورز پر آنکھوں کے ڈراپس کی قلت ہوگئی،160 روپے میں ملنے والا آئی ڈراپ 350 روپے تک پہنچ گیا،میڈیکل اسٹورز سے آنکھوں کے ڈراپس مہنگے ہونے کے ساتھ غائب ہوگئے،ٹوبراڈیکس اور پولی فیکس آئی آئنٹمنٹ اور بینٹی سول ڈراپ بھی میڈیکل اسٹورزپرنایاب ہوگئی۔
فارماسسٹ کا کہنا ہے کہ وبا پھیلنے کے بعد میڈیکل اسٹورز میں آئی ڈراپس مہنگی ہوگئی۔
شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ میڈیکل اسٹورز پر آئی ڈراپس کی فراہمی یقینی بنانے کےساتھ اس کی قیمت بھی کم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جان بچانے والی بیشتر ادویات ناپید