60 ارب کرپشن کیس: شیخ رشیدکو نیب نے طلب کرلیا

Sep 12, 2023 | 13:05:PM
190 ملین پاؤنڈ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے آج شیخ رشید کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)190 ملین پاؤنڈ(60 ارب روپے) کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے آج شیخ رشید کو طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو صبح ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے لیکن سابق وزیر نیب کی جانب سے دیے گئے وقت پر پیش نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جی 20 اجلاس، کانگرس رہنماؤں کی مودی حکومت پر شدید تنقید