نوزائیدہ بیٹے کیلئے تحفہ دینے پر بھارتی بولر بمراہ کا شاہین کے نام خوبصورت پیغام

ایک خوبصورت اقدام، میں اور میری فیملی اس محبت کے شکرگزار ہیں، بھارتی کٹرکٹر 

Sep 12, 2023 | 00:51:AM
نوزائیدہ بیٹے کیلئے تحفہ دینے پر بھارتی بولر بمراہ کا شاہین کے نام خوبصورت پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے پاکستانی اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے نومولود بیٹے کیلئے تحفہ دینے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔

اتوار کی شب ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران شاہین نے جسپریت بمراہ سے ملاقات کی اور بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شاہین نے بمراہ کے بیٹے کیلئے تحفہ دیا اور کہا کہ یہ میری طرف سے شہزادے کیلئے تحفہ ہے۔

بھارتی بولر نے تحفہ دینے پر شاہین کا شکریہ ادا کیا۔ اب بمراہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شاہین کو مینشن کرتے ہوئے ان کے نام پیغام جاری کیا۔ جسپریت بمراہ نے لکھا کہ ایک خوبصورت اقدام، میں اور میری فیملی اس محبت کے شکرگزار ہیں۔ بمراہ نے شاہین کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔