پولو ورلڈ کپ: پاکستان کی بھارت کو عبرت ناک شکست

Sep 12, 2022 | 14:37:PM
پولو ورلڈ کپ: پاکستان کی بھارت کو عبرت ناک شکست
کیپشن: پولو ورلڈکپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو 3۔7 سے شکست دے کر پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جوہانسبرگ میں اس وقت پولو چیمپئن شپ 2022 کے کوالیفائنگ میچز جاری ہیں جس میں پاکستان اور بھارت پلے آف میچ میں آمنے سامنے ہوئے۔  پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا اور پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی پاکستان کے حمزہ معاذ بنے جنہوں نے بھارتی ٹیم کے خلاف 6 گول کیے اور  میکائل سمیع نےبھی ایک گول کر کےقومی ٹیم کو فتح دلائی۔ 

یاد رہےقومی پولو ٹیم اکتوبر میں امریکا میں ہونے والے مین راؤنڈ میں کھیلے گی۔