وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے کی لندن میں کرائے کی کار میں سفر کی عادت۔۔ویڈیو وائرل

Sep 12, 2021 | 20:00:PM
وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے کی لندن میں کرائے کی کار میں سفر کی عادت۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ عوا م کو سادگی کادرس دیا۔یہ صرف عوام  کیلئے ہی نہیں بلکہ وہ خو د بھی اس پر عمل پیرا نظر آتے ہیں ۔ان کے اہلخانہ پر بھی یہ سادگی کا درس اس وقت  نظرآیا جب ان  کے بیٹے سلیمان خان کی لندن میں اوبر سروس استعمال کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان خان نے لندن کی  ٹیکسی سروس اوبر میں سفر کیا تو ڈرائیور نے ان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پہلے تو انہیں یقین نہ آیا کہ ایک برسر اقتدار وزیر اعظم کا بیٹا اوبر سروس استعمال کر رہا ہے، اس کے بعد انہوں نے سلیمان کی اجازت سے اس کے ساتھ تصویر بھی کھینچی۔ڈرائیور نے سلیمان خان سے پوچھا کہ آپ وزیراعظم کے بیٹے ہوتے ہوئے اوبر پر سفر کر رہے ہیں ؟ اس پر سلیمان خان نے جواب دیا کہ میں اکثر اوبر پر سفر کرتا ہوں۔

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ سلیمان نہایت خوش اخلاق اور عاجز انسان ہیں اور ان کے لہجے سے ذرا بھی نہیں لگتا کہ وہ وزیر اعظم کے بیٹے ہیں، ان کا رویہ عام انسانوں جیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سحرخان شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار۔۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل