معروف اداکارہ وینا ملک نے دوبارہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

Sep 12, 2021 | 00:27:AM
معروف اداکارہ وینا ملک نے دوبارہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے 7 سال کے بعد دوبارہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
24 نیوز کے مطابق وینا ملک جلد ہی اپنے مداحوں کیلئے ٹی وی پروگرام میں میزبانی کرتی نظر آئیں گی اور مزاحیہ انداز میں اہم شخصیات کی پیروڈی کریں گی۔
اداکارہ کا اصل نام زاہدہ ملک ہے اور وہ پاکستانی اور انڈین فلموں میں کام کر چکی ہیں،انہوں نے اپنے کیئریئرکا آغاز2000 ءمیں کیاتھا۔ اداکاری سے قبل وینا ملک کئی ٹی وی شوز میں کامیڈین کے طور پر کام کر چکی تھیں،ان کوسٹائلش سیلبرٹی پر 2007 میں لکس سٹائل ایوارڈ سے نوازاگیا۔
اکتوبر2010 میں وینا ملک نے انڈین ٹیلی ویژن رئیلٹی شوبگ باس سیزن4 میں شرکت کی مگر فائنل سے 2 ہفتے قبل ہی آﺅٹ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ”پاکستانی چائلڈ اداکارہ عرشیہ اکبر اب کیسی نظر آتی ہیں؟؟؟“سوشل میڈیا صارفین چکرا کر رہ گئے