سنچری مکمل نہ ہونے کا دکھ ہوتا ہے مگر یہ کھیل کا حصہ ہے;امام الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ سنچری مکمل نہ ہونے کا دکھ ہوتا ہے مگر یہ کھیل کا حصہ ہے،محمد رضوان اور آغا سلمان میں سے ایک کو سنچری سکور کرنی چاہیے۔
پاکستان کے بلے باز امام الحق کی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ پہلے روز کے اختتام پر ہماری ٹیم اچھی پوزیشن میں ہے،جب 3وکٹیں اوپر نیچے گریں تو لگا تھا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم نے کم بیک کیا ہے،سنچری مکمل نہ ہونے کا دکھ ہوتا ہے مگر یہ کھیل کا حصہ ہے،آغا سلمان اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ سے ہم اچھی پوزیشن میں آگئے ہیں۔
امام الحق کا کہنا تھا کہ میں اپنے اچھے کم بیک کر خوش ہوں ٹیم سے ڈراپ ہونا اور واپس آنا ہر کھلاڑی کے کیرئیر کا حصہ ہوتا ہے،میرے خیال سے جوچیزیں میری بیٹنگ سے مس تھیں ان پر کام کیا ہے،لگ رہا ہے کہ تیسرے چوتھے دن گیند بریک ہوگا اور بیٹنگ مشکل ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر قسم کی کنڈیشنز میں کھیلنے کے لیے تیار رہنا ہے،ہم اگر 400 سے زائد رنز کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اچھی پوزیشن میں آجائیں گے،محمد رضوان اور آغا سلمان میں سے ایک کو سنچری سکور کرنی چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کا اعزاز، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز مکمل