کیلیفورنیا: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، بچے سمیت 5 افراد زخمی

Oct 12, 2025 | 11:52:AM
 کیلیفورنیا: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، بچے سمیت 5 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 1 بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ہینگٹن بیچ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ حادثہ بحرالکاہل کے ساتھ ہائی وے کی طرف پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر انتقال کر گئے

پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 افراد سوار تھے، جبکہ ہیلی کاپٹر جہاں گرا وہاں 3 راہ گیر زخمی ہوئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طورخم بارڈر سے متعلق اہم خبر

عینی شاہدین کے مطابق  حادثہ دوپہر 2:09 بجے کے قریب پیش آیا۔ ایک شخص نے بتایا کہ وہ بالکل اُس مقام پر موجود تھا جہاں ہیلی کاپٹر گرا اور وہ بال بال بچا، اس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر اس کے چند قدم کے فاصلے پر گرتا ہے اور وہ فوراً وہاں سے بھاگ نکلتا ہے۔

فائر بریگیڈ کے حکام نے واقعے کو بڑے پیمانے پر زخمیوں والا حادثہ قرار دیا، ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور ہیلی کاپٹر کو پل سے الگ کیا، متاثرہ سڑک کو کئی گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا، اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔

زخمیوں میں 2 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جبکہ تین راہگیر زمین پر زخمی ہوئے جن میں ایک کم عمر بچہ بھی شامل ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

سرکاری اور پولیس حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے کہ ہیلی کاپٹر کیوں اور کیسے گر کر تباہ ہوا۔