شبمن گل احمد آباد پہنچ گئے، پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک 

Oct 12, 2023 | 21:03:PM
شبمن گل احمد آباد پہنچ گئے، پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک 
کیپشن: شبمن گل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر شبمن گل احمد آباد پہنچ گئے تاہم اب بھی پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل نے ایئر پورٹ پر ماسک پہن رکھا تھا، وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ بھارتی ٹیم کے ساتھ افغانستان کے خلاف میچ کےلئے دہلی نہیں گئے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو پیر والے دن ہسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا اور پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شرکت پر اب بھی سوالیہ نشان ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر، اہم پلیئر انجری سے مکمل صحتیاب