اقربا پروری کے بعد بالی ووڈ میں نسل پرستی کے چرچے ۔۔۔۔

Oct 12, 2021 | 19:15:PM
نوازالدین بالی ووڈ اقربا پروری
کیپشن: نوازالدین صدیقی ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بالی ووڈانڈسٹری میں اقربا پروری نہیں بلکہ نسل پرستی بڑا مسئلہ ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے کہا کہ  انڈسٹری میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو رنگ کالا ہونے یا قد چھوٹا ہونے کے باعث آگے نہیں بڑھ سکے باجود اس کے کہ وہ تمام لوگ بہت ٹیلینٹڈ تھے۔نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایک عرصے تک صرف اس لیے مسترد کیا جاتا رہا کیونکہ میری رنگت سانولی تھی۔انہوں نے کہا  کہ میں ہمیشہ اس طرح کی تفریق کی خلاف لڑتا آیا ہوں اور آج بھی آواز بلند کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:آریا ن کی گرفتاری۔۔ شاہ رخ خان نے اداکار سلمان خان کے مشورے پر بڑا فیصلہ لے لیا