آئی فو ن کا آرڈر کرنے والے شہری نے جب ڈبا کھولا تو ایسی چیز نکل آئی کہ ہوش گم ہوگئے۔۔ویڈیو وائرل

Oct 12, 2021 | 18:48:PM
آئی فون، آرڈر ،کرنیوالے، کے ساتھ، ہاتھ ہو گیا
کیپشن: آئی فون، آرڈر ،کرنیوالے کے ساتھ، ہاتھ ہو گیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) یہ واقعہ بھا رت میں پیش آیاہے جہا ں سمرن پا ل سنگھ نام کے ایک شخص نے آن لائن ای کامرس ویب سائٹ "فلپ کارٹ" سے آئی فون 12 آرڈر کیا تو اس کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔اس نے آئی فون 12 کے ڈبے کو کھولا تو اس سے 5،5 روپے کے 2 صابن نکلے۔

تفصیلات کے مطابق سمرن پال سنگھ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس سارے واقعے کی ویڈیو بنائی تھی جو کہ بعد ازاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمرن پال سنگھ بھی ڈبے سے آئی فون کی جگہ صابن نکلنے پر حیران ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ کو بھارت میں قابل اعتماد مانا جاتا ہے مگر اس واقعہ پر لوگ حیران ہیں۔

متا شرہ شخص نے ویب سائٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ڈلیوری سروس کمپنی سے بات چیت کے بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی۔کمپنی نے اس آرڈر کو منسوخ کر کے رقم سمرن پال سنگھ کے اکاؤنٹ میں بھیج دی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار عثمان مختار سے متعلق تشویشنا ک خبر