بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

Oct 12, 2021 | 17:32:PM
نوازالدین صدیقی ایوارڈ کیلئے نامزد
کیپشن: نوازالدین صدیقی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کامیڈی ڈرامہ فلم ’سیریس مین‘ میں  شاندار اداکاری کے لیے بین الاقوامی ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ صرف اس وقت اہمیت رکھتے ہیں جب وہ کسی قابل اعتماد ذریعے سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم یہ ہے کہ آپ ایوارڈ کہاں سے وصول کر رہے ہیں، اگر ایوارڈ صرف وقار کے لیے دیئے جائیں تو یہ اچھا کام کرنے کے لیے حوصلہ بڑھاتےہیں۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ’آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ مضبوط ہیں، جیسا کہ آپ جو کام کر رہے ہیں یا جس کام کا انتخاب کر رہے ہیں وہ صحیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ وینا ملک کورونا وائرس میں مبتلا