مریم اور صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر

Oct 12, 2021 | 13:09:PM
مریم اور صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو

(24 نیوز) نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا، مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئی ، نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ کیا گیا۔

 ملزمان کا کنڈکٹ ان کے خلاف گواہان پر بھی دباو¿ ڈالنے کا سبب بنا،اس لئے ان کی ضمانت منسوخ کی جائیں۔

 یادرہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائی تھیں، جن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں زیر سماعت ہیں، عدالت عالیہ نے ملزمان کی سزائیں معطل کررکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری