شیخوپورہ: خاکروب کی 10سالہ طالبہ سے زیادتی

Oct 12, 2021 | 10:19:AM
طلبہ سے خاکروب کی زیادتی
کیپشن: فائل فوٹو

(24نیوز) شیخوپورہ میں سرکاری اسکول کے خاکروب نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ 

پولیس کے مطابق گورنمنٹ گرلزہائی اسکول ہاؤسنگ کالونی کے خاکروب نے پانچویں جماعت کی 10 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع بچی نے گھر آکر اپنی والدہ کو دی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم یونس مسیح کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      ٹک ٹاکر ہراسگی کیس: ملزم کے مزید 3 ساتھی گرفتار