ٹک ٹاکر ہراسگی کیس: ملزم کے مزید 3 ساتھی گرفتار

Oct 12, 2021 | 09:54:AM
ملزم ریمبو کے مزید تین ساتھی گرفتار
کیپشن: ملزم گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ہراساں کرنے کے کیس میں عائشہ اکرم کے الزام پر گرفتار کئے گئے ملزم ریمبو کے مزید 3 ساتھی بھی پولیس نے گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق  ریمبو سمیت گرفتار ملزمان کی تعداد اب 11 ہو گئی ہے،لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ تمام افراد کو تفتیش کے لیے سی آئی اے سٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان پہلے ہی 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ریمبو کے خلاف بیان دیا تھا کہ گریٹر اقبال واقعہ اس کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق