نارووال،مبینہ پولیس تشدد سے خاتون ماری گئی،ایس ایچ او اور 5 اہلکاروں پر مقدمہ

Nov 12, 2025 | 22:06:PM
نارووال،مبینہ پولیس تشدد سے خاتون ماری گئی،ایس ایچ او اور 5 اہلکاروں پر مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلع نارووال کے نواحی گاؤں ڈہے میں مبینہ پولیس تشدد سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق تشدد سے جاں بحق ہونیوالی خاتون کے بیٹے کا ایک شخص سے لین دین کا تنازع تھا، جس پر تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے گزشتہ شب ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر پرچھاپہ مارا۔ اور وہاں پر موجود خاتون پر اندھا دھند تشدد کیا ، خاتون بہیمانہ تشدد کے باعث جاں بحق ہو گئی۔

ایف آئی آر میں درج موقف کے مطابق اہلکاروں نے چھاپے کے دوران خاتون پر تشدد کیا۔ ڈی پی او نارووال کے مطابق اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو  کو معافی دیدیں،ٹرمپ کی اسرائیلی  صدر سے منتیں