ویمنز بگ بیش لیگ :پرتھ سکاچر نے برسبین ہیٹ ٹیم کو 23سکور سے ہرا دیا

Nov 12, 2025 | 18:47:PM
ویمنز بگ بیش لیگ :پرتھ سکاچر نے برسبین ہیٹ ٹیم کو 23سکور سے ہرا دیا
سورس: Cricinfo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ویمنز بگ بیش لیگ کے اہم میچ میں پرتھ سکاچر کی ٹیم نے برسبین ہیٹ ویمن ٹیم کو 23سکور سے شکست دے دی۔

 پرتھ سکاچرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز بیتھ مونے نے 73 گیندوں پر 3 چھکوں، 13 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی ۔

 کیٹی میک نے 31، پیگ سکول فیلڈ نے 16 گیندوں پر 22 سکور کیے، صوفی ڈیوائن نے 3، فریہ کیمپ نے 3 سکور کیے، لوسی ہیملٹن نے 2 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی ، جوناسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

برسبین ہیٹ کی ٹیم 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 149 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی، گریس ہیرس 30 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، چارلی نوٹ نے 32، چینلی ہینری نے 39 رنز بنائے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کولی اور صوفی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں :بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ’ناپسندیدہ‘ ریکارڈ برابر کر دیا