گاڑی کی رجسٹریشن کروانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

Nov 12, 2025 | 15:01:PM
گاڑی کی رجسٹریشن کروانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے نمبروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا، دلچسپی رکھنے والے شہری 30 نومبر تک رجسٹریشن کرا کے اپنی پسند کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے دلکش اور منفرد گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز حاصل کرنے کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے، یہ سہولت نئی ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے دستیاب ہے۔

یہ جدید نظام محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے اشتراک سے تیار کیا ہے اور اسے نومبر میں باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔

دلچسپی رکھنے والے شہری 30 نومبر تک رجسٹریشن کرا کے اپنی پسند کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔

اس نظام کے تحت کاروں اور موٹر سائیکلوں دونوں کے رجسٹریشن نمبرز کی نیلامی آن لائن کی جا رہی ہے، جب کہ کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات ایپ پر عوامی طور پر دستیاب ہوں گی۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے بتایا کہ ای آکشن سسٹم نے نیلامی کے پورے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور سہل بنا دیا ہے، جس سے شہری اپنے گھروں میں بیٹھے بآسانی شرکت کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ای آکشن پلیٹ فارم نے پورے طریقہ کار کو جدید بنا کر پنجاب بھر کے شہریوں کے لیے آسان اور مؤثر بنا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق خوبصورت یا “خصوصی” نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی دو بڑی وجوہات ہیں ایک ذاتی اظہار اور سماجی وقار۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق گفتگو

کئی شہری ایسے نمبرز پسند کرتے ہیں جو شخصی یا مذہبی اہمیت رکھتے ہوں جیسے 786، 111 یا پیدائش کی تاریخ، جب کہ کچھ لوگ ایسے نمبر اس لیے حاصل کرتے ہیں تاکہ اپنی حیثیت اور امتیاز ظاہر کر سکیں۔

چونکہ ایسے نمبرز محدود اور قیمتی ہوتے ہیں، اس لیے یہ اسٹیٹس سمبل بن جاتے ہیں، ایک پرکشش نمبر پلیٹ نہ صرف ذاتی شناخت کا اظہار ہے بلکہ خوشحالی اور اثرورسوخ کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔