عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے

ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے ،لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کئے ،عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے:مریم اورنگزیب

Nov 12, 2022 | 12:34:PM
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  ,عمران خان,24 نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے،سب تماشے بند ہونے کا وقت ہوچکا ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان خود تماشا بن چکا ہے،چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے ،عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں،عمران خان اِس ملک میں 2014 سے آپ نے تماشا لگایا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چار سال نالائقی ، نااہلی اور جھوٹ کا تماشہ لگایا ،چار سال الزام بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگایا ،عمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پہ تماشہ لگایا ،چار سال سے ملک میں لوٹ مار کے تماشے لگائے،گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے ،لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے، اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے ۔

ضرور پڑھیں :عمران خان سے سوال پوچھنے پر خاتون اینکر کو قتل ، جنسی زیادتی کی دھمکیاں

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے ،لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کئے ،عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔