اداکارہ مہربانوکی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیاپرتہلکہ مچادیا

Nov 12, 2022 | 11:20:AM
فائل فوٹو
کیپشن: اداکارہ مہربانوکی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیاپرتہلکہ مچادیا
سورس: انسٹاگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی مشہور اداکارہ مہربانو آئے روز اپنی ڈانس کی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔ ایسی ہی ایک ڈانس ویڈیو کی وجہ سے اداکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جب انہوں نے ایک نئی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹگرام اکاؤنٹ پر ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں دیکھ کر ہر کوئی انہیں سراہ رہا ہے ۔اداکارہ نے ویڈیو نے  سفید ٹراؤزر، کٹے ہوئے جامنی رنگ کی ٹی شرٹ جوگرز کے ساتھ جوڑا اور کھلےبال رکھے ہیں۔ انوں نے ویڈیو ی کیپسن میں لکھا کہ ’’ ایک اور ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے کسی بھی سوٹ میں سامنے آ جاؤں‘‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

واضح رہےکہ اداکارہ کو آخری مرتبہ ڈرامہ ’میرے ہمنشین‘ میں دیکھا گیا ہے جس کے بعداداکارہ نے حال ہی میں شادی کی اور انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ جب شادی کی بات آتی ہے تو وہ اپنی زندگی میں کم تر نہ رہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Yratta (@yrattamedia)

اگر کام کی بات کی جائے تو اداکارہ نے اس نے کئی بلاک بسٹر ڈراموں جیسے میرے ہمنشین، بالا، میرے پاس تم ہو اور خواتین پر مبنی ویب سیریز 'چوریل' میں کام کیا ہے۔ وہ زیادہ تر اپنے ڈراموں میں معاون کردار ادا کرتی نظر آئیں ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)