تین چھکے۔۔بوم بوم آفریدی۔ شاہین آفریدی پر برس پڑے

Nov 12, 2021 | 13:12:PM
تین چھکے کیوں کھائے شاہین آفریدی نے شاہین آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: شاہد آفریدی شاہین آفریدی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  آسٹریلیا سے شکست کے جتنے قصور وار حسن علی ہیں اتنے ہی شاہین آفریدی بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  شاہد آفریدی نےمیڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ حسن علی نے کیچ چھوڑا جو ایک بڑی غلطی تھی لیکن اس کے یہ مطلب نہیں تھا کہ   شاہین آفریدی اگلی تین بالوں پر تین چھکے کھا لیں۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ آپ کی اتنی پیس ہے آپ میں اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ آپ تھوڑا سا باہر بال کر کے یارکر کرتے، انہوں نے کہا کہ میں صاف کہوں گا کہ شاہین نے خراب باولنگ کی ہے، کیچ چھوٹ گیا تو چھوٹ گیا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہمت ہار جائو گے آپ کو کم بیک کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ   19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد شاہین نے تین بالوں پر تین چھکے کھا کر اسکور پورا کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کا اپنے چاہنے والوں کے لئے معنی خیز پیغام جاری