اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ

May 12, 2026 | 21:10:PM
اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آسٹریا وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق آسٹریا کی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی ثالثی اور مذاکراتی کوششوں کی تعریف کی۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے سفارتی روابط جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں :  امریکا: سابق بوائے فرینڈ نے نرس کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا