ویرات کوہلی پوسٹ لائیک تنازع: جرمن ماڈل کا تہلکہ خیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جرمن ماڈل، انفلوئنسر اور گلوکارہ لزلاز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی سے متعلق حالیہ سوشل میڈیا تنازع کے بعد بعض صحافیوں نے انہیں کرکٹر کے خلاف منفی اور جھوٹی باتیں کرنے کے لیے پیسے کی پیشکش کی۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لزلاز کی ایک پوسٹ کو لائیک کیا گیا جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران لزلاز نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سے مختلف میڈیا اداروں کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور کوہلی کے خلاف غلط الزامات لگانے کے بدلے رقم دینے کی پیشکش بھی کی گئی لیکن میں نے اس پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور میں کسی بھی صورت محض پیسے یا شہرت کیلئے کرکٹر کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچاؤں گی۔
یہ بھی پڑھیں:2وزراء کابینہ سےمستعفی ہو گئے