اپوزیشن کوسٹینڈنگ کمیٹیوں میں واپس آکر اپنا کردار اداکرنا چاہیے؛سینیٹر پرویز رشید
مہنگائی کی جڑ جنگ ہے اور خوش آئند بات یہ ہےکہ حکومت نے جنگ کے خاتمے کے لیے کام کیا ؛پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی)سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے اور سٹینڈنگ کمیٹیوں میں واپس آنا چاہئے،اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر کا کردار چھوڑا ہواہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سڑکوں پر بھی اپنا کردار چھوڑا ہوا ہے جسکی مجھے خوشی ہے،اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں ضرور کردار ادا کرنا چاہیے،مضبوط اور مثبت اپوزیشن مضبوط جمہوریت کی نشانی ہوتی ہے،حکومت کو فری ہینڈ نہیں ہونا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فری ہینڈ ہمارے لیے بھی اچھا نہیں کوئی نا کوئی درست کرنے والا ہو اگر یہ کردار اپوزیشن ادا کرے تو بہتر ہے،ہر ملک کی اپنی اکانومی ہے، ہر ملک کے اپنے تقاضے ہیں،مختلف ممالک میں پٹرول پمپوں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار لگایے گیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپلائی چین کا کویی مسلہ نہیں رہا اسکا حکومت کو کریڈٹ ملنا چاہیے،امریکہ میں بھی قیمت میں اضافہ ہواہے،مہنگائی کی جڑ جنگ ہے اور خوش آئند بات یہ ہےکہ حکومت نے جنگ کے خاتمے کے لیے کام کیا۔
پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے،بانی پی ٹی آئی اپنے علاج سے مطمئن ہیں اگر مسلہ ہوتا تو وہ ٹویٹ کرتے جیل میں بیٹھ کر،اڈیالہ کے باہر سیکورٹی قیدیوں کی حفاظت کے لیے ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سی ایم کے پی کے کو وکلا کے ساتھ عدالتوں میں جانا چاہیے،سہیل آفریدی کو اپنے صوبے ہر بھی توجہ دینی چاہیے،بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے مکمل سہولیات دی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک ہوگیا