سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے: شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے۔
خیرپور میں پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پروپیگنڈا بھی سب سے زیادہ ہمارے خلاف کیا جاتا ہے، ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں،چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں سیاست کریں، اس وقت پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیرپور میں پیپلز بس کے 2 روٹ شروع کر رہے ہیں، مزید بسیں بھی آئیں گی، پنک بسیں، خواتین کے لیے اسکوٹیز اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلیں گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس طرح کام کر رہی ہے ہر انتخاب میں سرخرو ہوگی، آج بھی پورے پاکستان سے مریض علاج کے لیے سندھ آتے ہیں۔