پنجاب :جائیداد کی دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک ویریفکیشن لازم کرنے کا فیصلہ

May 12, 2026 | 12:59:PM
  پنجاب :جائیداد کی دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک ویریفکیشن لازم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے جائیداد کی دستاویزات کے حصول کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے رجسٹریشن ایکٹ 2026ء گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی سے یہ ایکٹ بروز جمعرات کثرتِ رائے سے منظور ہوا تھا،اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

اس بل کے تحت رجسٹریشن ایکٹ 1908ء میں ترمیم کی جائے گی، ترمیم کر کے بائیو میٹرک تصدیق کی شق ایکٹ میں شامل کی جائے گی۔

بل کے متن کے مطابق جائیدادوں کے ساتھ جن اشیاء کی رجسٹریشن لازم ہے ان کی بائیو میٹرک تصدیق بھی لازم ہو گی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی الیکٹرانک ریکارڈ سسٹم تشکیل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی ریال کی قیمت !خریداروں کیلئے بڑی خبر