ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے اہم پیشگوئی کر دی

May 12, 2026 | 11:06:AM
ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصی شیخ)ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

سپارکو ترجمان کے مطابق نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ اسی روز شام کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ متوقع ہے۔

سپارکو کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ ہوگا، جس کے باعث صاف موسم اور بہتر حدِ نگاہ کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یکم ذوالحج 1447 ہجری 18 مئی 2026 بروز پیر کو ہوگی، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ منائے جانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری مہم : ایندھن کی بچت کیلئےنافذ پابندیوں میں توسیع 

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اندازے فلکیاتی حسابات پر مبنی ہیں، جبکہ ذوالحج کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر باضابطہ فیصلہ سنائے گی۔