کفایت شعاری مہم : ایندھن کی بچت کیلئےنافذ پابندیوں میں توسیع 

May 12, 2026 | 10:56:AM
 کفایت شعاری مہم : ایندھن کی بچت کیلئےنافذ پابندیوں میں توسیع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت ایندھن کی بچت کےلیےنافذ پابندیوں میں توسیع کردی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے کفایت شعاری مہم میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق  ایندھن کے تحفظ،کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13جون تک توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی برقرار رہےگی،  60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے دہشت گردی کو شکست  دیں گے:وزیر اعظم

واضح رہے کہ وزیراعظم نے عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر توسیع کی منظوری دی۔