دیپیکا پڈوکون بطور "گلوبل سٹار" ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

May 12, 2023 | 23:10:PM
دیپیکا پڈوکون بطور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون بطور "گلوبل سٹار" ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ نے خوشی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام سٹوری میں میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ " آئیکونک"۔

دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا اور کیپشن لکھا کہ" یہ میری خوشی کی جگہ ہے۔"

رنوریر سنگھ  نے اپنی بیوی کیلئے ایک الگ انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے دیپیکا کیلئے لکھا کہ "دنیا تمہارے قدموں میں ہے اور مجھے تم پر فخر ہے۔"

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی ایک دوسرے کی پروفیشنل کامیابیوں کو اسی طرح مناتے ہیں اور وہ کھل کر ایک دوسرے کو داد دیتے ہیں۔

شوبز مصروفیات کے مطابق دیپیکا پڈوکون فلم "فائٹر" میں ہریتھیک روشن اور "پروجیکٹ کے" میں پرابھاس کے ساتھ  سکرین پر سامنے آرہی ہیں۔