سمانتھا پرابھو نے "خوشی" کے سیٹ سے تصاویر شیئر کردیں

May 12, 2023 | 21:31:PM
سمانتھا پرابھو نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو  نے اپنی نئی فلم "خوشی" کے سیٹ کی  تصاویر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ سمانتھا پرابھو   نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تصویر  شیئر کی ہے ، جس میں انہیں چھتری پکڑے بیٹھی ہوئے روایتی ابایا پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم "خوشی" کی عکسبندی شروع ہوگئی ہے، فلم میں ان کے مدمقابل وجے دیوراکونڈا  مرکزی کردار ادا  کریں گے ۔

سمانتھا نے تصاویر کے ساتھ ایک قول بھی شیئر کیا کہ "اگر آپ خاموش اور تنہا ہوجائیں، تو آپ مزید بااختیار اور طاقتور ہوکر سامنے آتے ہیں، تنہائی مقدس ہے"۔