بیٹے کی پرورش سے متعلق سوال، ثانیہ مرزا صحافی پر برس پڑیں

May 12, 2023 | 21:06:PM
بیٹے کی پرورش سے متعلق سوال، ثانیہ مرزا صحافی پر برس پڑیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بیٹےاذہان  کی پرورش سے متعلق  سوال پر  صحافی پر برس پڑیں۔

تفصیلات کے  مطابق  گزشتہ دنوں بھارت میں ورکنگ مدرز کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی برانڈ ایمبسڈر ثانیہ مرزا پروگرام میں ان کی خدمات بالخصوص ماں بننے کے بعد کیریئر میں دوبارہ آنا اور سٹار بن کے ابھرنے کو لے کر انہیں خوب سراہا گیا۔تاہم صحافیوں سے سوال جواب کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ" وہ ماں کی ذمہ داریوں اور اپنے کیریئر کو ایک ساتھ کیسے لے کر چلتی ہیں؟"

صحافی کے سوال پر سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا برا مان گئیں اور اسے جواب میں شعیب ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ "جیسے وہ مینج کرتے ہیں ویسے میں کرتی ہوں"۔انہوں نے مزید کہا کہ"اگر آپ یہ سوال شعیب ملک سے کریں تو میں بھی جواب دے دوں گی۔"

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے۔