لاہور: غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور مرد قتل

May 12, 2023 | 09:49:AM
لاہور: غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور مرد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) لاہور کے علاقے اچھرہ میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور ایک مرد کو قتل کردیا گیا۔

وحدت کالونی پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اس دوہرے قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شفقت اور بلال نے غیرت کے نام پر اُمِ کلثوم اور اس کے آشنا کو قتل کیا جبکہ مقتولہ اُمِ کلثوم ملزم بلال کی بہن اور شفقت کی بیوی تھی۔

ملزمان نے کمرہ بند کرکےدونوں کو قتل کیا جبکہ کلثوم کیساتھ قتل کیے جانیوالے مرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی انٹر پول کی مدد متحدہ عرب امارات میں بڑی کارروائی

ذرائع کے مطابق پولیس نے بند دروازے توڑ کر ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے پستول، گولیاں اور چھری برآمد کرلی۔

پولیس کی جانب سے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔