ایف آئی اے کی انٹر پول کی مدد سے متحدہ عرب امارات میں بڑی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

May 12, 2023 | 00:33:AM
ایف آئی اے کی انٹر پول کی مدد سے متحدہ عرب امارات میں بڑی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے نے انٹرپول کی مدد سے متحدہ عرب امارات میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے  نے انٹرپول یو اے ای کی مدد سے قتل کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان کو فلائٹ نمبر PK411 سے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا،گرفتار ملزمان میں 3 پنجاب جبکہ ایک ملزم کے پی پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ملزمان میں صوفی احمد یار، منصور احمد، محمد انصر اور ساجد اللہ شامل، ملزم صوفی احمد یار گجرانوالہ، منصور احمد ناروال جبکہ ملزم محمد انصر گجرات اور ساجد اللہ پشاور پولیس کو مطلوب تھا، متعلقہ ضلعی پولیس کی درخواست پر NCB انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول پاکستان کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔