کوئی سمندر نہ جائے۔۔ گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی 

May 12, 2021 | 20:28:PM
 کوئی سمندر نہ جائے۔۔ گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سندھ حکومت نے عید کے موقع پر کراچی کے شہریوں کیلئے ساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سی ویو پرکسی کو آنے یا گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لئے ساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے احکامات کے بعدپولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویوکوعوام کے لیے مکمل طورپربندکرناشروع کردیاگیا، سی ویو پرکسی کوآنے یا گاڑی کھڑی کرنےکی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
سکیورٹی پلان کے مطابق سی ویوپر100سے زائداہلکاروں کوتعینات کردیاگیا جبکہ پولیس موبائل،موٹرسائیکل گشت کے ساتھ ساحل پر گھڑسوار اہلکار بھی تعینات ہوں گے ،سی ویو کے اطراف تمام ریسٹورنٹس اور ٹیک اوےبھی بندکردیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صرف مقامی افرادکواپنی رہائش پرجانےکی اجازت ہوگی، کنٹینرزکے بجائے رکاوٹیں رکھ کرساحل کوبندکیاگیاہے ۔خیال رہے این سی او سی کی ہدایت پر تمام تفریحی مقامات کو عید کی تعطیلات کے دوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاکستان نے خلوص نیت سے افغان امن عمل میں تعاون فراہم کیا، آرمی چیف