امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاکستان نے خلوص نیت سے افغان امن عمل میں تعاون فراہم کیا، آرمی چیف 

May 12, 2021 | 19:59:PM
امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاکستان نے خلوص نیت سے افغان امن عمل میں تعاون فراہم کیا، آرمی چیف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان نے پورے خلوص نیت سے افغان امن عمل میں تعاون فراہم کیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اورافغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت سمیت علاقائی صورتحال پرگفتگوہوئی، ملاقات کے دوران کورونا وبا کیخلاف جنگ سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی غورکیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے پورے خلوص نیت سے افغان امن عمل میں تعاون فراہم کیا ،خوشحال مستحکم اور پرامن افغانستان بالعموم خطے، بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے ،مستقبل میں تمام شعبوں میں وسیع تر پاک امریکا دوطرفہ تعاون کیلئے پرامید ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلرنے کہاکہ پاکستان کی مسلسل علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کاوشیں قابل قدر ہیں،دونوںممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام