کراچی؛بینک کے باہر50 لاکھ کی ڈکیتی،جمع کرانے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

May 05, 2024 | 18:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری)کراچی کے علاقے کھارادر میں دو روز قبل بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا معاملہ سلجھ گیا،بینک میں رقم جمع کرانے والا ملازم ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
 ایس ایس پی سٹی عارف عزیزکا کہناتھا کہ کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ ملازم کو گرفتار کرلیا،ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کھارادر میں درج ہوا،ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے ملزم سمیر سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا،ملزم کے دیگر 2 ساتھی معیز تنولی اور عاقب عرف گاڑی بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے تھے،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے اہم خبر