’’جھپیاں ہوں گی نہ پپیاں‘‘ فردوس عاشق کےبیان پر’’ علی گل پیر ‘‘کی پیروڈی وائرل

May 12, 2021 | 12:41:PM
’’جھپیاں ہوں گی نہ پپیاں‘‘ فردوس عاشق کےبیان پر’’ علی گل پیر ‘‘کی پیروڈی وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، میزبان اور کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ایک دلچسپ بیان پر پیروڈی ویڈیو بنائی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال علی گُل پیر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کی پیروڈی ویڈیو بنا کر اُن کے بیانات کو مزید شہرت پر پہنچا دیتے ہیں ۔علی گُل پیر کی ان پیروڈی ویڈیوز کا باقاعدہ اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے انتظار کیا جاتا ہے جس کا اندازہ اُن کی ہر آنے والی نئی ویڈیو پر لائیکس اور کمنٹس دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

 علی گُل پیر کی تازہ پیروڈی ویڈیو میں دیکھا سکتا ہے کہ اُن کا نیا نشانہ دلچسپ بیانات دینے کے لیے مشہور سیاست دان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ہیں۔

 فردوس عاشق اعوان کے جس بیان پر علی گُل پیر کی جانب سے پیروڈی بنائی گئی ہے اُس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔‘