صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
کیپشن: صدرآصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کیلئے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔
صدر آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
صدرِ مملکت نے اس تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔
نہال ہاشمی گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے