فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب مقبول)فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق جمشید خان کی بیوی ثناء گھریلو ناراضی کے باعث اپنے میکے چلی گئی تھی، جمشید خان اسے منانے کے لیے وہاں گیا تاہم صلح نہ ہونے پر اس نے طیش میں آکر بیوی ثناء کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
گولی لگنے سے زخمی ہونے والی ثناء کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گی، ذرائع کے مطابق اسی دوران ملزم جمشید خان بچوں سے ملنے کے لیے ہسپتال بھی آیا۔
بعد ازاں جمشید خان اپنے گھر واپس پہنچا اور مبینہ طور پر بجلی کے پول پر چڑھ کر تاریں پکڑ لیں جس کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی پیش کردہ قرار دادوں کی حمایت
صدر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی،ہسپتال میں متوفی کی بیوی ثناء کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔