نجی بینک سے لاکھوں روپے چوری، کیشئرگرفتار
کیپشن: گرفتار ملزم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)حبیب میٹروپولیٹن بینک سے لاکھوں روپے چوری کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بینک کیش سے 37لاکھ روپے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بینک کیشئر کو گرفتار کر لیا۔
بینک کیشئر محمد عمیر نے بینک سے پیسے چوری کرنے کے بعد کرپٹو کرنسی خرید لی۔
ایف آئی اے نے بینک مینجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،کیشئر سے خریدے گئے بٹ کوائن تاحال ریکور نہ ہو سکے،ایف آئی اے نے بینک کیشئر محمد عمیر کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ قبضے میں لے لیا۔
ایف آئی اے کا کہناتھا کہ حبیب میٹروپولیٹن بینک پیکو روڈ کی برانچ سے کیش چوری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ؛ فورسزکی کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک،یرغمالی بازیاب