یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 30 روپے سستا

Mar 12, 2024 | 14:54:PM
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 30 روپے سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر عملدرآمد،یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی فی کلو30 روپے سستا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 365 سے کم کرکے335روپے مقرر کی گئی ہے ،یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے،گھی کی فی کلو قیمت پرسبسڈی 70روپےسے بڑھ کر100 روپے ہوگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کےحجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب سے بڑھاکر ساڑھے 12 ارب روپے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں پھر ردوبدل،گاڑیاں خریدنے والے افراد کیلئے اہم خبر