وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کے لئے ٹیکس مراعات میں اضافہ کر دیا

Jun 12, 2026 | 18:38:PM
وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کے لئے ٹیکس مراعات میں اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کے لئے ٹیکس مراعات میں اضافہ کر دیا۔

آج قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بجٹ  پیش کرتے ہوئے جو دستاویزات ارکان پارلیمنٹ اور میڈیا کو فراہم کی گئی ہیں ان کے مطابق   6 لاکھ سالانہ آمدن پر زیرو ٹیکس اور 12 لاکھ روپے آمدن پر 1 فیصد ٹیکس ہو گا،12 لاکھ سے زائد اور 22 لاکھ روپے آمدن تک 11 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ22 لاکھ سے زائد اور 32 لاکھ روپے آمدن تک 20 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا،32 لاکھ سے زائد اور 41 لاکھ روپے آمدن تک 25 فیصد انکم ٹیکس  لیا جائے گا۔

اِسی طرح41 لاکھ روپے سے زائد اور 56 لاکھ سالانہ آمدن پر 29 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

دوسری جانب 56 بجٹ دستاویز میں مزید کہا گیا کہ لاکھ روپے سے زائد اور 70 لاکھ سالانہ آمدن پر 32 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا، سالانہ 70 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

علاوہ ازیں دستاویز میں بتایا گیا کہ تنخواہ دار طبقے کے  سرچارج کی شرح 9 فیصد تھی کو مکمل ختم کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ