بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے

Jun 12, 2025 | 16:18:PM
بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  بھارت کے شہراحمدآباد میں بوئنگ جہازگرنے کے بعد بوئنگ کمپنی کے پری مارکٹ شیئرزکی مالیت 214 سے کم ہوکر 198 پرآگئی ہے،پری مارکٹ شیئرز کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں  گرنے والے مسافر طیارے میں 242 مسافر سوار تھے،جس میں 30 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد:بھارتی طیارہ گر کر تباہ،53 برطانوی شہریوں سمیت 242 مسافر سوار تھے،ہلاکتوں کا خدشہ

 طیارے میں169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔