تین بڑے شہروں میں مرغی سستی،انڈے مہنگے ہوگئے

Jun 12, 2025 | 13:19:PM
تین بڑے شہروں میں مرغی سستی،انڈے مہنگے ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی 10 روپے کلو سستی ہوئی ہے،سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 304 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 318 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے،لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 14 روپے کلو سستا ہوا ہے جس کے بعد قیمت 475 روپے سے 461 روپے پر آ گئی ہے،انڈے دو روپے مہنگے ہونے کے بعد 317 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 314 روپے کلوجبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے تھا جبکہ انڈے 315 روپے درجن تھے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی 8 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہوا ہے،دوسری جانب انڈے تین روپے فی درجن مہنگے ہو گئے ہیں،ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 286 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 300 روپے مقرر کیا گیا ہے، مرغی کا گوشت 435 روپے کلو میں دستیاب ہے،انڈوں کی فی درجن قیمت 317 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک کے بعد ایک نیا ریکارڈ،سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس بلندترین سطح پر ،ڈالربھی سستا

گزشتہ روزملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 294روپے جبکہ پرچون ریٹ 308 روپے تھا،گوشت کی قیمت 446 روپے کلو تھی اورانڈے 314 روپے فی درجن فروخت ہورہے تھے۔

پشاور میں ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی قیمت 65 روپے کم ہوئی ہے،سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 380 سے کم ہو کر 315 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔