پاکستان عوامی تحریک کا بڑا فیصلہ۔حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی

Jun 12, 2022 | 13:51:PM
پاکستان عوامی تحریک کا بڑا فیصلہ۔حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی
کیپشن: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں 17جون کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ 

مجلس شوریٰ کے اعلامیے کے مطابق برسوں سے زیر التوا اپیلوں کا فائدہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کو پہنچ رہا ہے اس لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے انصاف دینے کی استدعا ہے،اس حوالے سے شوریٰ میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ کے مظلوم پوچھ رہے ہیں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کون بچانا چاہتا ہے؟ کارکن17جون کو لاہور سمیت اضلاع میں ایک روزہ پر امن احتجاج کریں گے۔

 اعلامیے کے مطابق  انصاف کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،  ایک ملزم کی درخواست پر جے آئی ٹی معطل ہوئی اور 3 سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ایک اوربڑا فیصلہ