ایمان علی خواجہ سر اﺅں سے معافی مانگیں۔۔ حمیمہ ملک

Jun 12, 2021 | 18:43:PM
ایمان علی خواجہ سر اﺅں سے معافی مانگیں۔۔ حمیمہ ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ حمیمہ ملک نے ایمان علی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ’خواجہ سرا‘ افراد کی توہین کرنے پر ان سے معافی مانگیں۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ ایمان علی نے ایک ٹی وی شو میں خود کو ’خواجہ سرا‘ افراد سے تشبییہ دی تھی اور کہا تھا کہ جب بھی وہ اپنی سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں تب انہیں لگتا ہے کہ ان کا چہرہ خوا جہ سراﺅں جیسا ہے۔


ایمان علی کے اس بیان پر ان پر خوب تنقید کی گئی اور ساتھ ہی ان پر ’خواجہ سرا‘ افراد کی توہین کا الزام لگایا گیا۔خواجہ سرا ماڈل کامی سڈ اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے بھی ایمان علی پر تنقید کی تھی جب کہ اداکارہ متھیرا نے بھی ایمان علی کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا تھا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایمان علی کی حمایت کی تھی۔

حمیمہ ملک نے ایمان علی کے بیان پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’خواجہ سرا افراد بھی خدا کی پیدا کردہ مخلوق ہیں، وہ ہمارے لیے کسی تضحیک یا توہین کا سبب نہیں ہیں، وہ بھی ہماری طرح کے انسان ہیں، انہیں بھی اتنی اہمیت حاصل ہے، جتنی دیگر افراد کو حاصل ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں دوسروں کی تضحیک کرنا عام بات ہے جب کہ ہمارے سماج میں خواجہ سرا افراد کا مذاق اڑانا معمول بن چکا ہے جو ان کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ ادا کا رہ اور لو ک سبھاکی رکن کے شا دی ختم ہونے کے بعد حاملہ ہونے کی خبریں