لو ک سبھا رکن کی شا دی ختم ہونے کے بعد حاملہ ہونے کی تصاویر وا ئرل

Jun 12, 2021 | 17:51:PM
لو ک سبھا رکن کی شا دی ختم ہونے کے بعد حاملہ ہونے کی تصاویر وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)نصرت جہاں روحی بنگالی فلموں سمیت ہندی میں بننے والے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اس کے سا تھ سا تھ وہ لو ک سبھا کی رکن بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق نصرت جہا ں روحی کی شادی ختم ہونے کی تصدیق کے ایک ہفتے بعد  بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر  ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ تصاویر اصلی ہیں لیکن اداکارہ نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔
یا د رہے کہ کچھ عرصہ قبل اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کرنے والی نصرت جہاں روحی کی حاملہ ہونے کی تصاویر وائرل ہو ئی تھیں۔انہوں نے 2019 کے عام انتخابات میں آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کے ٹکٹ پر انتخاب جیتا تھا۔

اخبا ر کی رپو رٹ میں کہا گیا ہےکہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے ہی انہوں نے اپنے دیرینہ دوست نکھل جین سے منگنی کی تھی جب کہ جون میں رکن اسمبلی کا حلف لینے سے قبل ہی انہوں نے شادی بھی کی تھی۔

ان کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مغربی بنگال کے سیاستدان یش دسگپتا سے معاشقہ چلا۔بی جے پی سیاستدان سے تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے نصرت جہاں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پہلے شوہر سے طلاق لینے کا مشورہ دیا تھا۔


سوشل میڈیا پر  تنقید کے بعد  نصرت جہاں نے  جہاں پہلے شوہر سے علیحدگی اور شادی ختم ہوجانے کی تصدیق کی، وہیں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق بھی کچھ عجیب سے دعوے کر ڈالے تھے۔اخبا ر کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ نصرت جہاں روحی کا کہناتھا کہ ان کی شادی ترکی میں ہوئی تھی اور شوہر دوسرے مذہب سے تعلق رکھتے تھے، شادی بھارتی قانون کے مطابق نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے وہ نہ تو طلاق لے سکتی ہیں اور نہ انہیں طلاق دی جا سکتی ہے۔رپو رٹ کے مطابق نصرت جہاں کا کہنا تھا کہ نکھل جین سے ان کی شادی ایک طرح سے پارٹنرشپ تھی، جس کے ختم ہونے پر طلاق کی ضرورت نہیں پڑتی۔ان کی جا نب سے شو ہر پر چو ری کا الزام بھی سا منے آبا ہے ۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نصرت جہاں روحی اپنے شوہر سے 6 ماہ قبل الگ ہوگئی تھیں، اس لیے امکان یہی ہے کہ وہ شوہر نہیں بلکہ اپنے دوست اور بی جے پی کے سیاستدان یش دسگپتا کے بچے کی ما ں بننے وا لی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور یش دسگپتا کے درمیان چند ماہ سے تعلقات ہیں اور اداکارہ کی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ چند ماہ کی حاملہ ہیں۔لیکن اس حوالے سے اداکارہ اور یش دسگپتا نے کوئی وضاحت نہیں کی۔
نجی اخبا ر کی رپو رٹ کے مطابق ان تما م معا ملا ت سے متعلق نکھل جین کا کہنا ہے کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی ادا کا ر کے گھر صف ما تم بچھ گئی۔۔با لی وڈ میں سو گ کا سماں