معروف بھارتی ادا کا ر کے گھر صف ما تم بچھ گئی۔۔با لی وڈ میں سو گ کا سماں

Jun 11, 2021 | 00:39:AM
معروف بھارتی ادا کا ر کے گھر صف ما تم بچھ گئی۔۔با لی وڈ میں سو گ کا سماں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار بومن ایرانی کی والدہ 94 سال کی عمر میں چل بسیں۔بومن ایرانی نے لکھا کہ میری ماں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہوگئیں ، انہوں نے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔

تفصیلات کےمطابق بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی جس پر انہوں نے والدہ کی تصویر شیئر کی اور طویل کیپشن لکھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Boman Irani (@boman_irani)

بومن ایرانی نے لکھا کہ ماں ہمیشہ مجھ سے کہتی تھیں کہ تم اداکار اس لیے نہیں ہو کہ لوگ تمہاری تعریف کریں بلکہ اس لیے ہو تاکہ تم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا سبب بنو۔ بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال سے ایک دن قبل والے قصے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ نے زندگی کی آخری رات مجھ سے آم اور ملائی قلفی مانگی تھی تاہم وہ چاہتیں تو چاند اور ستارے بھی مانگ سکتی تھیں۔

دوسری جانب بو من ایرانی کی والدہ کی وفا ت پر معروف بالی وڈ شخصیات نے ان سے اظہا ر تعزیت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ کنگ شاہ رخ کس مر داداکار سے شا دی کے خوا ہشمند۔۔جا نیے