سپریم کورٹ ؛آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں،پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں دو بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں،کوئٹہ رجسٹری میں بھی دو بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آئندہ ہفتے کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
بنچ ایک چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہوگا ،کوئٹہ رجسٹری بنچ دو جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔
اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے،جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے۔
بنچ دو جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا،موسم گرما کی تعطیلات کے باعث معمول کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:تاجی کھوکھر کے بیٹے کی سیاست میں انٹری ،ملک کی بڑی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ