لیڈی ولنگڈن ہسپتال  کی عمارت خطرناک قرار،3 یونٹس فوری شفٹ کرنیکا فیصلہ 

Jul 12, 2025 | 19:05:PM
 لیڈی ولنگڈن ہسپتال  کی عمارت خطرناک قرار،3 یونٹس فوری شفٹ کرنیکا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)لیڈی ولنگڈن ہسپتال راوی روڈ  کی عمارت کو مخدوش اور خطرناک قرار دیدیا گیا ۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے تین یونٹس فوری شفٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس  ہوا، جس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود سمیت افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے تین یونٹس فوری شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا ایک ایک یونٹ لیڈی ایچیسن ، یکی گیٹ اور شاہدرہ ہسپتال منتقل ہوگا ۔ 
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی ایمرجنسی اور اوپی ڈی بدستور فعال رہے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انفراسٹرکچر  ڈویلپمنٹ اتھارٹی  پنجاب ( آئی ڈیپ) کو لیڈی ولنگڈن کی نئی عمارت کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے یونٹس کی منتقلی کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ ساڑھے 7 ارب لاگت سے زیر تعمیر لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی نئی عمارت مکمل ہونے پر دوبارہ تمام یونٹس واپس شفٹ ہونگے ۔ لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے مریض منتقل کرنے کیلئے 2 اضافی ایمبولینسز مامور کر دی گئیں  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عزم کیا:وزیراعظم